بھدرواہ/ڈوڈہ،24 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں بھلیسا کے کچھ مقامات اور بھدرواہ وادی میں آج دو گھنٹے کے اندر زلزلے کے چار ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خبروں کے مطابق زلزلے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں زلزلے کا پہلا جھٹکا صبح 10.58 بجے محسوس کیا گیا جس کی شدت 2.9 تھی۔ اس کے بعد صبح 11 بجے 3.2 شدت کا زلزلہ کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا۔ بعد میں 11.10 بجے اور 12.25 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کی شدت بالترتیب 2.8 اور 3.1 ناپی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلہ مرکزی حصہ بھدرواہ کے شمال مشرق میں پانچ کلومیٹر دو رسات کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔بھدرواہ کے علاوہ پولیس اہلکار راجندر سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنی تمام پولیس چوکیوں اور مقامی ذرائع سے اطلاعات جمع کر رہے ہیں؛ لیکن ابھی فوری طور پر کسی طرح کے جانی نقصان یا مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ہے ۔